لکھنؤ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے الزام عائد کیا کہ اشتعال انگیز بیان دے کر ملک کا ماحول خراب کرنے کی بیہودہ کوشش کی جا رہی ہے۔ مولانا نے رسولؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہندو مہا سبھا کے صدر کی سخت مذمت کی۔ مولانا نے کہاکہ اشتعال انگیز بیانوں سے سیاسی لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اار ایس ایس جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا بیان دیتی ہے توجواب میں مسلمان وزراء بیان دیتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں کی ساز باز سے ایسا ہوتا ہے اس لئے ایسے اشتعال انگیز بیانوں پر پابندی عائد ہونی چاہئے جس سے ملک میں امن وامان برقرار رہے۔
محرم بعد ہوگی وقف بچاؤ تحریک:- مولانا نے کہاکہ حکومت یہ نہ سمجھے کہ وقف بچاؤ تحریک ختم ہو گئی بلکہ محرم کے پیش نظر تحریک ملتوی کی گئی ہے۔ محرم بعد تحریک دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل اطلاع مل رہی ہے کہ وقف جائیداد فروخت کی جا رہی ہے۔ الہ آبادمیں وقف کی قیمتی زمین کا سودا سستے میں کیا گیا۔ اسی طرح ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی وقف جائیدادیں فروخت کی جا رہی ہیں۔
مجلس سوئم کل
لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ مرحوم تنویر حسن عابدی کے سوئم کی مجلس اتوار کو حسین آباد کے شریف منزل واقع مکان پر ہوگی۔ صبح ۸ بجے تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز ہوگا۔ مجلس کے بعد ماتمی انجمن نوحہ خوانی و سینی زنی کریں گی۔ خواتین کی مجلس دوپہر دو بجے ہوگی۔ تنویر حسن کا جمعہ کی صبح انتقال ہو گیا تھا جنہیں جمعہ کی نماز کے بعد عیش باغ واقع کربلا ملکہ جہاں میںمیں سپرد خاک کیا گیا۔