بھرت پور: راجستھان میں بھرت پور علاقے میں شدید کہرے کی وجہ سے ٹریفک نظام کافی متاثر رہا اور آج گیارہ بجے کے بعد کہرا چھٹنے پر ہی موٹر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوسکی۔
محکمہ ریل کے ذرائع کے مطابق کہرے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک بھی متاثر رہا اور اس علاقے سے گزرنے والی بیشتر ٹرینیں کئی گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ بھرت پور سمیت کئی اضلاع میں رات سے ہی گہرا کہرا چھاگیا تھا اور صبح ہوتے ہوتے گھنے کہرے کہ وجہ سے حد بصارت کافی کم ہوگئی تھی اور قریب کی چیزیں بھی مشکل سے نظر آرہی تھیں، جس کی وجہ سے راہگیروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈرائیور وں نے اپنی موٹر گاڑیوں کی ہیڈلائٹ جلانے کے باوجود دھیمی رفتار سے اپنی موٹر گاڑیاں چلائیں۔ سردی کے اس موسم میں کہرے کی وجہ سے سردی میں اچانک اضافہ ہوگیا اور لوگوں کو الاؤ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔