کوئمبٹور: کل رات یہاں سے 25 کلو میٹر دور سولور میں ایک سرکاری بس ایک اسکوٹر اور ایک وین کے باہم ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک خاتون اور ایک بچہ سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ان کے علاوہ دولوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ایک ٹاؤن بس سولور سے اکاڈم جارہی تھی کہ پہلے اس نے ایک اسکوٹر کو اور پھر ایک وین کو ٹکر مار دی۔
وین کا ڈرائیور اور اس میں سوار ایک عورت اور بچہ اور اسکوٹر پر پیچھے بیٹھا ہوا شخص ہلاک ہوگئے ۔
پویس نے بتایا کہ اسکوٹر چلانے والا اور وین کا ایک مسافر زخمی ہیں انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال اور کوئمبٹور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔