احمد آباد:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو، سماجوادی پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر ابو عاصم اعظمی اور راجیہ سبھا کے سابق وائس چیئرمین کے رحمان خان یہاں 19 اور 20 دسمبر کو آل انڈیا ملی کونسل (اے آئی ایم سی) کے قومی کنونشن میں شرکت کریں گے ، جس میں مسلم طبقہ کی تعلیمی، معاشی اور سیاسی پسماندگیوں پر غور و خوض میں دیگر متعدد اہم شخصیات کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے ۔ کنونشن میں مسلم طبقہ کی ترقی و بہبودی کے لئے انہیں قومی اصل دھارے میں شامل کرنے کے واسطے مؤثر ذرائع پر غور و خوض کیا جائے گا۔
احمد آباد میں اس کنونشن کے دوران مسٹر لالو پرساد یادو علاحدہ طورپر ایک مسلم ریلی سے بھی خطاب کرنے والے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائي میں لالو پرساد کا یہ پہلا احمد آباد دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ سابقہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) سرکار میں مرکزي وزیر ریل کی حیثیت سے اپنی مدت کار میں احمد آ ئے تھے ۔اس وقت ان کو وزیر ریلوے کے بطور اپنی حصولیابیوں پر لیکچر دینے کے لئے انڈین انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ (احمد آباد) کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔