پیرس: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج کہا ہے کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نے جو کہا ہے کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی لگادی جائے اس سے اسلامی مملکت کے خلاف جدوجہد میں ہوگا۔کیری نے جو عالمی موسمیاتی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پیرس آئے ہوئے ہیں کہا کہ جب میں دنیا میں گھومتا ہوں تو مجھے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے دوست اور دشمن دونوں امریکہ میں ہونے والے مکالمے پر نظر رکھتے ہیں جو کچھ بھی کہا جاتا ہے اسے سنتے ہیں جو کہا گیا ہے وہ ‘‘تعمیری ’’ نہیں ہے ۔