کیا آپ یقین کریں گے کہ اب آپ آف لائن ہونے کے باوجود فیس بک پر کمنٹ کرسکتے ہیں؟فیس بک کو ہوسکتا ہے انٹرنیٹ کی ضرورت ہو مگر اس ویب سائٹ کو معلوم ہے کہ بیشتر افراد انٹرنیٹ کے اچھے کنکشن سے محروم ہیں۔
ایسے ممالک جہاں تیزرفتار انٹرنیٹ کنکشن تک رسائی بہت کم افراد کو حاصل ہے وہاں فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک اپ ڈیٹ کو آزمانا شروع کردیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے ایک موبائل نیوزفیڈ اپ ڈیٹ کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے جو آپ کےموبائل میں پہلے سے موجود اسٹوریز کو دیکھ کر صرف وہی پوسٹس سامنے لاتی ہے جو آپ کے لیے نئی ہوں۔
یعنی آپ کو خراب کنکشن کے باوجود ہمیشہ تازہ پوسٹس کو ہی دیکھنے کا موقع ملے گا۔
یہاں تک کہ آف لائن ہونے کی صورت میں بھی آپ محدود حد تک اس سائٹ کو استعمال کرسکیں گے۔
یعنی فیس بک کی جانب سے آپ کو انٹرنیٹ کنکشن ختم ہوجانے پر بھی پوسٹس پر کمنٹس کی سہولت دی جائے گی جسے آپ کے دوبارہ آن لائن ہونے کے بعد سنکرونائز کردیا جائے گا۔
آپ چاہے تو انٹرنیٹ سے محرومی پر سالگرہ کی مبارکباد بھی دے سکیں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ اس اپ ڈیٹ کا اطلاق کب تک ہوجائے گا مگر اس وقت آپ کو حیرت نہیں ہوگی جب آپ کی پوسٹس اس وقت بھی فیس بک پر نظر آئیں جب آپ انٹرنیٹ سگنل سے محروم ہو۔