رائے بریلی:اتر پردیش میں رائے بریلی کے شیوگڑھ علاقے میں عصمت دری کے بعدایک نابالغ لڑکی کو قتل کئے
جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ شیوگڑھ علاقے میں 15 سالہ نابالغ رفع حاجت کے لئے گھر سے نکلی تھی۔ کافی دیر تک جب وہ واپس گھر نہیں
پہنچی تو تلاش کرنے پر اس کی لاش کل گاؤں کے قریب پڑی ہوئی ملی۔
اہل خانہ نے گاؤں کے ہی چندن اور بھا ئی لال کے خلاف عصمت دری کے بعد قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔