پنجی:جہاز رانی اور روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ سماج میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
مسٹر نتن گڈکری نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر کل منعقدہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘‘کچھ طاقتیں سماج میں فرقہ ورانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایسے پیغام دیئے گئے ہیں کہ بی جے پی اقلیتی طبقے کے خلاف ہے اور اگر ہم اقتدار میں آئے تو اقلیتی لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں گے اور ان پر کافی مظالم ہوں گے لیکن ایسی تمام باتیں غلط ثابت ہوئیں ہیں۔’’
انہوں نے کہا کہ مسٹر پاریکر نے بغیر کسی تعصب کے عوام کی ترقی کے لئے کام کیا لیکن چند سیاسی حلقے اور لیڈر اب بھی خوف میں ہیں۔ ان کی یہ پریشانی شبہ بنام حقیقت اور زمینی حقیقت بنام تصور کی ہے ۔ ہم توسیع پسند نہیں ہیں لیکن ہم خود کسی طرح کے حملے کو بھی برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم کمزور نہیں ہیں اور ہم دہشت گردوں کو اپنے ملک میں گھس کر تباہی مچانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔’’
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بار بار کہتے ہیں کہ ہمیں امن چاہئے ۔یہ مہاتما گاندھی کی سرزمین ہے جو امن کے پیامبر تھے ۔