لکھنؤ: اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت نئے سال کے موقع پر مزدوروں کو پنشن منصوبہ کا تحفہ دے گی۔ریاست کے وزیر محنت شاہد منظور نے آج یہاں بتایا کہ تین سال کا رجسٹریشن اور 60 سال کی عمر مکمل کرنے والے مزدوروں کو فی ماہ ایک ہزار روپئے پنشن دی جائے گی۔ اس منصوبہ کا افتتاح وزیراعلی اکھلیش یادو کریں گے ۔مسٹر منظور نے کہاکہ60 برس کی عمر میں پہنچ کر مزدوروں کی کام کرنے کی طاقت گھٹ جاتی ہے اس لئے انہیں ہر ماہ ایک ہزار روپئے پنشن دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی صوبہ کے محکمہ محنت کی جانب سے کچھ پرانے منصوبوں میں تبدیلی کرنے اور کچھ نئی اسکیمیں لانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے