بریلی: اتراکھنڈ کی پہاڑیوں پر ہو رہی برف باری اور اترپردیش میں بریلی اور اطراف کے علاقوں میں چل رہی برفیلی سرد ہواؤں اور کہرے کے سبب آج بھی لوگ سخت سردی سے پریشان رہے ۔علاقے میں آج صبح بھی گھنا کہرا چھایا رہا۔ درجہ حرارت میں گراوٹ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے اور لوگ شام ہوتے ہی اپنے گھروں میں چھُپنے کو مجبور ہیں۔سخت سردی اور گھنے کہرے سے ریلوے اور سڑک ٹریفک پر بھی اثر پڑ رہا ہے ۔ بریلی جنکشن سے گزرنے والی طویل دوری کی بیشتر ٹرینیں آج بھی اپنے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے چل رہی تھیں۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بریلی میں دن کے وقت کم از کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سیلیس درج کی گئی