۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر شیو پال سنگھ یاد ونے اٹاوہ میں ترقیاتی بلاک بھرتھنا کے تحت تقریباً ۸ کروڑ
۶۰ لاکھ روپئے کے مختلف منصوبوں کی نقاب کشائی اور سنگ بنیاد رکھا۔ محکمہ تعمیرات عامہ بھرتھنا واقع نوتعمیر گیسٹ ہاؤس میں نقاب کشائی اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں کے تحت بھرتھنا میں محکمہ تعمیرات عامہ کا
سیکشن ہاؤس ، پرائمری اسکول ڈین پورا ، پرائمری اسکول نگلا باغ، کھوجی پورا ، نگلاپروندی، تریا، نگلا اجے، گاؤں گلسرا کے مزرعہ نگلا مدان میں بجلی کاری ، گاؤں کہری میں بجلی کاری، گاؤں تکپورہ کا مزرعہ وناہ ، کیلاش پورہ، نکٹ پورہ، بھوجپورہ ، رتا مڈھیلا، کوڑا مئی میں بجلی کاری کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ ادلی پور میں ، لہروئی، نگلا پوشو میں ٹیوب ویل، بہار پورنیگل گنج سڑک کو چوڑا کرنے کا کام ضلع اٹاوہ میں براری کور پور سڑک سے نگلا پوچ سڑک کی تعمیر کا کام ،ضلع اٹاوہ میں براری کور پور سڑک سے نگلا دلف سڑک کی تعمیر اور نگلا پروندی سڑک سے نگلا ہرچند پورہ سڑک کی تعمیر کے کام کئے گئے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ آبپاشی بندوبست کو مضبوط بنائے جانے کے مقصد سے امسال ریاست میں ۱۱۰۰ نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ تین برسوں میں مزید تین ہزار ٹیوب ویل لگائے جائیں گے۔ فیروز آباد سے فتح پور تک آبپاشی بندوبست کو مضبوط بنانے کیلئے ۲۸۰۰ کروڑ روپئے کے آبپاشی منصوبہ کو تیار کیا گیاہے جس کے ذرریعہ ۴۷۰۰ کیوسیک میٹر پانی کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے اضافی طور پر ملنے لگے گا۔ مسٹر یادو نے بتایا کہ پوری ریاست کیلئے اسکیم تیار کی جا رہی ہے۔ مسٹر یاد ونے افسران کو ہدایت دی کہ کوئی بھی افسر دوپہر کے کھانے کیلئے گھر نہیں جائے گا۔ آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی سرکاری افسر اگر کمیشن لیتا ہوا پایا جائے تو اس کی شکایت کی جائے۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت کسانوں اور گاؤں کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے اور آگے بھی یہ کام کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اٹاوہ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں ہی اٹاوہ کی ترقی ہوئی ہے۔