نئی دہلی: امریکی صدر براک اوبامہ نے سی او پی 21 کو کامیاببنانے میں وزیراعظم نریندر مودی کے مثبت کردار اور قیادت کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں براک اوبامہ نے کہا کہ ہندوستان نے آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق پیرس اجلاس کو تاریخی کامیابی دینے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ وزیراعظم نے H1 B اور L1ویزا سے متعلق امریکی کانگریس کے مجوزہ قانون میں ہندوستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت اور پیشہ ور افراد کی تشویش کے بارے میں امریکی صدر براک اوبامہ کو آگاہ کیا۔