نئی دہلی:تجارتی امور اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی 23 دسمبر 2015 کو نئی دہلی میں انٹلی جینس بیورو کا صدی وقف لیکچر دیں گے ۔ اس لیکچر کا اہتمام امور داخلہ کی وزارت کے تحت کام کرنے والا ادارہ انٹلی جینس بیورو کے ذریعہ کیا جا رہا ہے ۔ اس لیکچر میں حکومت ہند کے اعلیٰ افسران کے علاوہ انٹلی جینس بیورو کے عہدیداران اور مرکزی اور ریاستی پولس آرگینائزیشن کے افسران کی شرکت متوقع ہے ۔