ماسکو: روس کے مشرقی شہر و لیگوگراد میں ایک اپارٹمنٹ میں آج ہونے والے گیس دھماکے میں کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس حادثے میں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ ایمرجنسی محکمہ کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ کی زد میں آنے والی عمارت کے ملبے میں 10 سے 12 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔ روسی صدر ولادیمر پوتن کو براہ راست رپورٹ سونپنے والی انکوائری کمیٹی نے بتایا کہ جس9 منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا اس میں 150 لوگ رہتے ہیں۔ مقامی میڈیا میں دکھائی جانے والی ٹی وی فوٹیج میں فائربریگیڈ محکمہ کے عملہ کو آگ بجھانے کے لئے جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے ۔