حاجی پور: بہار کے حاجی پور ڈویژن کے ایک زیرسماعت قیدی کی کل رات صدر ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔جیل ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مہنار تھانہ علاقہ کے چمرھرا گاؤں میں رہنے والا نگیناپاسوان (45) ایک کیس میں گزشتہ دو سال سے جیل میں تھا ۔قیدی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے علاج کے لئے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کل رات اس کے دم توڑ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔