١٣ دسمبر بروز اتوار کو نائیجیریا کے ذاريا شہر میں آیت اللہ شیخ ابراہیم ذكزكي کے گھر کے قریب تاریخی امام بارگاہ میں یوم قدس منایا جا رہا تھا جس میں لاکھوں مسلمان جمع تھے. اسی دوران نائیجيرين فوج نے شیعہ تنظيم تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ شیخ ذكذكي سمیت کافی لوگوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا. خواتين ثانی ء-زہرا کمیٹی اور شیعہ عوام نائیجیریا فوج وحشیانہ کاروائی کی شدید مذمت کرتی ہے. اقوام متحدہ (یو این او) سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مداخلت کرکے ناجيرين عوام کو انصاف دلائے اورآیت اللہ شیخ ابراهیم ذكزكي سمیت متعدد گرفتار لوگوں کو رہا کرکے انصاف دلائے.
غور طلب بات یہ ہے کہ مظاہرین کی شہادت اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی سے عوام کو شدید غم و غصہ ہے۔ ہم سب اس کی مذمت کرتے ہیں۔
نائیجیریا میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا جس نے ہم لوگوں کے دل کو جھنجھوڑ دیا. ناجيرين فوج نے اسلامک مومنٹ چلانے والے شیخ ابراہیم ذكزكي سمیت کافی لوگوں کو گرفتار کر لیا.
یت اللہ شیخ ابراهیم ذكزكي نے جس تحریک کی شروعات کی تھی اصل میں وہ ظلم کے خلاف تھی. آیت اللہ شیخ ابراہیم ذكزكي اور ان کے حامی بوکوحرام اور (آئی ایس آئی ایس) کی دہشت گردانہ کرتوت کے خلاف کھڑے ہوئے تھے. ناجيرين فوج نے ایسی ہستی کو اور ان کے حامیوں پر ایسی شرمناک حرکت کر کے ہمارے دلوں کو اور انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے.
ناجيرين حکومت کی بےروخي سے ہزاروں بے گناہ، بے قصور اور معصوموں کو بے رحمی سے شہید کر دیا گیا. جس نے ہم لوگوں کو یہ سونچنے پر مجبور کر دیا کہ کیا ظلم کے خلاف کھڑے ہونا غلط ہے. ہم اس آپریشن کا ناجيرين حکومت، ناجيرين فوج کی پُر زور مذمت کرتے ہیں. اور ان سے ایک اپیل بھی کرتے ہیں وہ نائیجیرین شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری لیں اور انہیں ان کا حق دیں.نائیجیریہ کی مظلوم عوام کے ساتھ انصاف کرے اور آیت اللہ شیخ ابراہیم ذكزكي متعدد افراد کو جلد از جلد رہا کریں۔
ہزاروں عورتوں بچوں نے ایک کینڈل مارچ نکال کر اس آپریشن کا امن و امان کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتين ثانی ء -زہرہ کمیٹی نے شیش محل پتھر والی مسجد سے چھوٹے امامباڑے تک کینڈل مارچ نکالا.
ہم ناجيرين حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان باتوں پر توجہ دے-
1- آیت اللہ شیخ ابراہیم ذكزكي اور ان کے حامیوں کو جو زخمی حالت میں ہیں انھیں میڈکل ٹریٹمنٹ دیا جائے.
2- نائیجيرين عوام کو ان کا حق دیا جائے.
3- نائیجيرين عوام کو مکمل تحفظ دیا جائے.
4- اس پورے آپریشن کی انكوائيري کرائی جائے اور قصورواروں کو سزا دی جائے. تاکہ بے گناہ لوگوں کو انصاف مل سکے.
منجانب ؛ خواتين ثانی اے- زہرہ کمیٹی، لکھنؤ