نئی دہلی(بھاشا) مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم ویرپا موئلی نے آج کہا کہ حکومت کے پاس سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈر کی تعداد موجودہ ۹ سے بڑھا کر۱۲ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ پتیوائیپے کے قریب پیٹرو نیٹ کے ایل این جی ٹرمینل کے وزیر اعظم کے ہاتھوں رسمی افتتاح کرنے کے موقع پر یہاں پہنچے موئلی نے کہا کہ ہمارے پاس اس طرح کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ موئلی نے کہا سال میں سبسڈی والے ۹ سلینڈروں سے تقریباً ۹۰ فیصد صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ صرف ۱۰ فیصد لو گوںکو ہی سبسڈی کافائدہ نہیں مل پاتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کے اس قدم کی ستائش کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو وزیر مالیات پی چدمبر م نئی دہلی میں کہا تھا کہ حکومت سبسڈی والے ایل
پی جی سلینڈروں کا کوٹا ۹ سے بڑھا کر ۱۲ کرنے کے مطالبے پر غور کرے گی۔