نیویارک: میکسیکو میں رہنے والے دنیا کے سب سے موٹے شخص آندرے مورینو سیپل ویدا کی کل کرسمس کے دن دل کی دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ اس سال اکتوبر میں ان کا وزن 444 کلو گرام تھا۔مورینو کے ترجمان کارمین پالاکوس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے آٹھ بجے اسپتال لے جاتے وقت مورینو کا انتقال ہوا۔ آج ان کی آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔ وہ اس وقت دنیا کے سب سے موٹے شخص تھے ۔پالاکوس کے مطابق ایک وقت ان کا وزن 444 کلو گرام تھا لیکن اس سال اکتوبر میں بیکٹرک سرجری کے بعد ان کا وزن کچھ کم ہوا تھا اور سرجری کے بعد وہ باہری مدد کے بغیرسانس لے رہے تھے ۔میکسیکو موٹے لوگوں کے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اور 2013 میں اسے دنیا کے سب سے موٹے لوگوں کا ملک قرار دیا گیا تھا۔مورینو سے پہلے دنیا کے سب سے موٹے شخص کا خطاب میکسیکو کے ہی منیول اوریبے کے نام تھا، جو 597 کلوگرام کے تھے ۔ گزشتہ سال 48 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔