نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے پروگرام‘من کی بات’ میں ایک بار پھر اپنے خیالات عوام کے ساتھ مشترک کریں گے ۔‘من کی بات’ کا یہ 15 واں ایڈیشن ہوگا۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم مختلف معاشرتی مسائل پر اپنے خیالات کو عوام کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔ اس کے لئے وہ عوام سے مختلف معاملات میں تجاویز بھی طلب کرتے ہیں۔ یہ پروگرام آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن کے تمام مراکز پر صبح 11 بجے سے نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کوکل شام آٹھ بجے تمام علاقائی زبانوں میں نشر ہونے والے ریڈیو اسٹیشنوں سے بھی کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیر اعظم کے دفتر اور اطلاعات و نشریات کی وزارت اور دوردرشن نیوز کے یو ٹیوب چینل پر بھی لائیو دستیاب ہوگا۔