ملبورن:آسٹریلیا کے وکٹوریہ صوبے کے جنگل میں آگ لگنے سے 53 مکان جل کر راکھ ہو گئے ۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے ۔ آگ پر قابو پانے کی جدو جہد میں مصرف وکٹوریہ کے شعبہ ایمرجنسی نے بتایا کہ کل کرسمس کے جشن کے دوران سیاحتی مقام گریٹ اوسینو روڈ کے نزدیک جنگل میں آگ لگنے سے 53 گھروں کو نقصان ہوا ہے ۔ تاہم، وقت پر لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آسٹریلیا میں ان دنوں گرمی کا موسم ہے اور ایسے میں اس علاقے میں سکونت پذیر لوگوں کو پہلے سے ہی آگ کی وارننگ دے دی گئی تھی۔ ایمرجنسی محکمہ کے کمشنر نیکریگ لیپسلی نے کہا کہ “جنگل میں آگ لگنے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ۔ جنوری اور فروری میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔