نئی دہلی (بھاشا) دہلی تیل بازار میں آج پامولین تیل کی قیمتوں میں ۵۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق پامولین آر بی ڈی اور پامولین کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۶۵۵۰ روپئے اور ۶۱۵۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ وہیں اناج بازارمیں آج باجرا کی قیمت دس روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق باجرا کی قیمت ۱۰ روپئے کے نقصان کے ساتھ ۱۲۸۰:۱۲۸۵ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ اس کے علاوہ دال بازار میں آج کار و باری سر گرمیاں محدود رہیں اور قیمت پہلے کی
سطح پر بند ہوئیں ۔