پیرس..فرانس کی مسجد میں انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا، مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کر کے مسجد کے شیشے توڑ ڈالے،قرآن شریف کے نسخوں اور مذہبی کتابوں کی بے حرمتی بھی کی گئی ۔
یہ واقعہ گزشتہ روز فرانسیسی جزیرے کاریسکا میں پیش آیا جب انتہا پسندوں نے مسجد پر دھاوا بولااور مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کر دی ۔مشتعل افراد نے مسجد کے شیشے توڑ ڈالے،مذہبی کتابوں کو بھی نہ چھوڑا اور متعدد مذہبی کتابوں اور 50 قرآن شریف کے نسخوں کی بے حرمتی کی گئی۔
ان مظاہرین نے مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی، جس کے بعد علاقے میں مسجدوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔