رائے پور(بھاشا) بالو کی ذخیرہ اندوزی روکنے اور بڑھتی قیمت پر قدغن لگانے کے لئے چھتیس گڑھ حکومت میں یہ یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ یہ ریاست میں لوگوں کو مناسب قیمت پر دستیاب ہو ۔ ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ رمن سنگھ کے حکم پر عمل در آمد کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ یہ یقینی بنا رہاہے کہ یہ ریاست میں مختلف تعمیراتی مقامات پر مناسب قیمت پر لوگوں کو دستیاب ہو۔ افسرنے کہا کہ بالو فراہم کرنے والے حقیقی لاگت کی جگہ کافی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں اس سے تعمیراتی کام متاثر ہو رہا ہے ۔ حال ہی میں بالو کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے مدنظر حکومت نے ضلع کلیکٹروں سے نا جائزکانکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور فراہم کنندگان ، روڈ ویز کمپنیوں اور گاؤں پنچایتوں سے گفتگو کر کے قیم
توں کو کنٹرول کرنے کے لئے کہا ہے ۔