نئی دہلی :دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج کہا کہ دہلی اینڈ ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے ) میں گھپلے ہوئے ہیں اور مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو جانچ رپورٹ میں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ چیتن سانگھي کی قیادت والی تین رکنی کمیٹی نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس میں کسی کا نام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈي ڈي سي اے میں گڑبڑیا ہوئی ہیں اور تحقیقاتی رپورٹ میں مسٹر جیٹلی کو کلین چٹ کہاں ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جیٹلی کو کلین چٹ دینے کی اتنی جلدی کیوں ہے رپورٹ میں گھپلے کی بات کہی گئی ہے اور اب تو تحقیقات شروع ہوئی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتنی جلد بازی میں کیوں نظر آ رہی ہے ۔
نائب وزیر اعلی نے سوال کیا کہ سولہ ہزار روپے روزانہ پر لیپ ٹاپ کرایہ پر لئے گئے یہ گھپلہ تھا یا نہیں۔ گڑبڑیوں کے دوران مسٹر جیٹلی ڈي ڈي سي اے کے صدر تھے یا نہیں۔ مسٹر جیٹلی ڈر کیوں رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم بنانے میں گڑبڑیاں ہوئی ہیں۔غور طلب ہے کہ دہلی حکومت نے ڈي ڈي سي اے میں مبینہ گڑبڑیوں کی تحقیقات کے لئے مسٹر سانگھي کی صدارت میں تین رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس کی رپورٹ کی بنیاد پر عام آدمی پارٹی نے مسٹر جیٹلی کو ان گھپلوں کے لئے نشانہ بنایا تھا۔ میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق 287 صفحات کی اس رپورٹ میں مسٹر جیٹلی کا نام نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں بی جے پی نے کل وزیر اعلی اروند کیجریوال پر نشانہ لگایا تھا۔ مسٹر جیٹلی نے ڈي ڈي سي اے گھپلوں میں اپنا نام اچھالے جانے پر مسٹر کیجریوال اور پارٹی کے پانچ دیگر کارکنوں پر ہتک عزت اور دس کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔دوسری طرف وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی ٹویٹ کر کہا ہے کہ دہلی حکومت کی کسی بھی انکوائری رپورٹ میں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں تمام گڑبڑیوں کی تصدیق ہوئی ہے لیکن کسی کی ذمہ داری مقرر نہیں کی گئی ہے ۔