چنڈی گڑھ:ہماچل پردیش میں برف باری کے درمیان نیا سال منانے کے لئے بڑی تعداد میں ملک اور بیرون ملک سے سیاح شملہ اور کلو کی وادیوں میں پہونچ رہے ہیں۔ وہائٹ کرسمس کی امید میں سیاح بڑی تعدا د میں نارکنڈہ ، کفری، منالی اور ڈلہوزی پہونچے تھے لیکن برف باری نہیں ہونے سے انہیں کافی مایوسی ہوئی اور انہیں دو دن قبل ہوئی ہلکی برف باری پر ہی صبرکرنا پڑا لیکن اب انہیں امید ہے کہ قدرت انہیں مایوس نہیں کرے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سال کے موقع پر برف باری کے آثار ہیں اگلے 24 گھنٹے کے دوران جزوی بادل چھائے رہنے اور پہاڑوں پر برف باری ہونے کی امید ہے ۔ اس کے تین دن بعد پھر موسم خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔