واشنگٹن: امریکہ میں لاس اینجلس شہر کے مشرقی حصے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکہ کے محکمہ جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 7ء4 تھی۔ زلزلے کا مرکز لاس اینجلس میں ریالٹو کے نزدیک زیر زمین پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔