وارانسی: اترپردیش میں اس ضلع کے سگرا علاقہ میں حملہ آوروں نے ایک ہوم گارڈ کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا ۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سگرا علاقے میں پولیس چوکی کے نزدیک میونسپل کارپوریشن کے قریب گزشتہ رات 12بجے کے بعد حملہ آوروں نے ہوم گارڈ وجے راوت کی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ قتل کا سبب نہیں معلوم ہوسکا۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کررہی ہے ۔