مظفر نگر (نامہ نگار)شاملی ضلع کے ملک پور راحت کیمپ میں مقیم فساد متاثرین نے کیمپوں سے جانے سے انکار کردیاہے۔ باغپت کے افسران کی ایک ٹیم نے ملک پور کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے اپنے اپنے گاؤں میں واپس جانے کی اپیل کی۔ افسران کے مطابق متاثرین نے خوف کے سبب کیمپ سے جانے سے انکار کردیاہے۔ ضلع مجسٹریٹ پی کے سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے کیمپوں میں مقیم لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر سنگھ نے اس بات سے انکار کیا کہ افسران متاثرین کو کیمپ سے زبردستی باہر بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیمپ میں تقریباً دو سو پچاس متاثر ین مقیم ہیں ۔ باغپت کے ایس پی جے کے شاہی نے صحافیوں کو بتایا کہ افسران نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے گاؤں واجد پور میں واپس جانے پر ان کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے گا۔ ایس پی کے مطابق متاثرین نے کیمپ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ا ور افسران کی ٹیم بیرنگ واپس آگئی۔ اسی دوران جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری حکیم الدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع کے افسران متبادل جگہ کا بندوبست کرائے بغیر کیمپ کو خالی
کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔