لاگوس: نائجیریا کے صدر محمد بحاری نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بوکو حرام کے قبضے سے 200 اسکولی بچیوں کو چھڑانے کیلئے اس دہشت گرد تنظیم کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہے۔مسٹر بحاری نے کل ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا ‘ہم بوکو حرام کے ساتھ بغیر کسی پیشگی شرط کے بات چیت کرنے کو تیار ہیں، اگر اس تنظیم کے سربراہ ملاقات کرسکیں’۔ بوکوحرام نے گزشتہ سال اپریل میں قصبے سے 200 اسکولی بچیوں کو اغوا کرلیا تھا۔نائجیریائی صدر نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی بات کا پتہ نہیں چلاہے کہ اغوا کی گئی طالبات کہاں ہیں اور وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔