لکھنؤ:اتر پردیش میں اقلیتی طبقے کے اعلی لیاقت وہ اہلیت والے ۱۰۰طلبا کو پروفیشنل کورسز میں داخلہ امتحان کی کوچنگ کیلئے مجموعی فیس کا زیادہ سے زیادہ ۵۰فیصد اور ۱۵ہزار روپئے مالی اعانت دینے کا انتظام کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہ اطلا ع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ وظیفہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور وقف بورڈ کے ذریعہ چلائے جارہے میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلے کے لئے امتحا ن سے پہلے کوچنگ کے لئے دیا جائے گا۔اس کے لئے متعلقہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ قانو نی طور پر رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور اس کا گزشتہ تین سال کا مقا بلہ جاتی امتحانات میں انتخاب کا نتیجہ اچھا ہونا چاہیے ۔ذرائع نے بتایا کہ وظیفے کیلئے طالب علم اتر پردیش کا رہنے والا اور اقلیتی طبقے سے اس کا تعلق ہونا ضروری ہے ۔ساتھ ہی طلبا کے کنبہ کی سالانہ آمدنی کی حد کی شرح سے دو گنا کم ہونی چاہیے ۔وظیفے کی رقم کے اہل صرف ایم بی اے ،بی ٹیک ،ایم ٹیک،ایم ایس سی،اور ایم بی بی ایس کورسز میں داخلہ لینے والے طلبا ہی ہوں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ ایپلی کیشن فارم کسی بھی ورکنگ ڈے میں اقلیتوں کی ترقی کے ڈسٹرکٹ افسر (ویلفیئر آفیسر )کے دفتر سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ایپلیکیشن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ۵؍جنوری ہے ۔
پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ملزم گرفتار
لکھنؤ(نامہ نگار) ۔پراپرٹی ڈیلر رمیش کشیپ کے قتل کے معاملے میں ایک اور نامزد ملزم کو ٹھاکر گنج پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ جس کے خلاف اجے کشیپ نے ۲۷ دسمبر کو مقدمہ درج کرایا تھا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ۲۷ دسمبر کو کنک سٹی کے رہنے والے رمیش کشیپ کی اینٹ پتھر سے کچل کر قتل کردیا گیا تھا ۔ جس میں ارون لودھی ، دیپو لودھی اور راجو لودھی کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جاچکاہے ۔
اسی مقدمہ میں ملزم بنائے گئے دیپولودھی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیاہے ۔ ابھی بھی اور نامزد ملزم برساتی لودھی فرار چل رہاہے۔ جس کی تلاش میں پولیس چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔