جرمن پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کی طرف سے نئے سال کے موقع پر خودکش حملے کے خطرے کے پیش نظر میونخ کے دو مرکزی ریلوے اسٹیشن بند کر دیے۔
جرمن ریاست باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہیئرمن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس حملے کی ’انتہائی مستند اطلاع‘ ایک دوست ملک کی خفیہ ایجنسی سے دی گئی تھی۔
جرمنی کے شمالی شہر میونخ کے پولیس سربراہ کے مطابق داعش نے اس حملے میں خودکش حملہ آوروں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔