علی گڑھ: اترپردیش میں علی گڑھ کے چھرا علاقے میں چند بدمعاش ایک دوکاندار سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ چھرا علاقے کا باشندہ ر اجندر پرساد گزشتہ رات اپنی کیرانے کی دوکان بند کرکے تھیلے میں سوالاکھ روپیہ لے کر پیدل اپنے گھر جارہا تھا۔ تبھی راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار چار بدمعاشوں نے طمنچہ سے ڈرادھمکاکر اس کا تھیلا چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے ۔