پٹنہ: بہار کے مختلف علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، تاہم اس سے کسی طرح کا جان و مال کے نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ بہار کے ضلع کشن گنج، کٹیہار، کھگڑیا، سپول، پورنیہ ، دربھنگہ، مدھوبنی سمیت کئی اضلاع کے لوگوں نے آج صبح تقریبا چار بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ۔ زلزلے کا مرکز منی پور کے ٹمنگلانگ ضلع میں تھا۔ صبح سویرے کا وقت اور سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں سو رہے تھے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس نہیں ہوئے لیکن کئی مقامات پر زلزلہ کے جھٹکے سے لوگوں کی نیند کھل گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ ریاست میں زلزلے کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔