نئی دہلی:گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو راحت نہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج 2000 سی سی والی ڈیزل گاڑیوں پر سے پابندی ہٹانے سے انکار کردیا۔
عدالت نے 16 دسمبر 2015 کو دو ہزار سی سی اور اس سے زیادہ قوت والے انجن کی ڈیزل گاڑیوں پر پابندی لگائی تھی اب اس نے اس پر اسٹے دینے سے انکار کردیا ہے ۔
گاڑیاں بنانے والی تین کمپنیوں مرسڈیز بینز، مہندرااینڈ مہندرا اور ٹیوٹا نے عدالت سے رجوع کرکے حکم میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔
عدالت آج بعد میں حکومت ہند کے دلائل سنے گی۔