نئی دہلی:راجدھانی دہلی میں آج صبح گھنے کہرے چھائے رہنے سے آسمان سے زمین تک رفتار پر اثر پڑا۔دھند کی وجہ سے بہت سے طیاروں کی پرواز میں تاخیر ہوئی اور بڑی تعداد میں ٹرینیں بھی لیٹ چل رہی ہیں۔ دہلی میں آج صبح کم از کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے چار ڈگری اوپر تھا۔ دھند کی وجہ سے بصارت 100 میٹر تک ہی تھی۔ دھند کی وجہ سے بہت سے گھریلو اور بین الاقوامی ایئر لائنز پر اثر پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں جزوی بادل چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.7 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔ جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ تھا۔ کم از کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے چار ڈگری اوپر تھا۔ دھند کی وجہ سے کئی جگہ ٹریفک پر بھی اثر پڑا اور سو سے زیادہ ٹرینیں تاخیر سے چلنے کی خبریں ہیں۔