بیتیا:مشرقی وسطی ریلوے کے نرکٹیا گنج مظفر پور ریل بلاک کے بیتیا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج صبح ایک خاتون ٹرین سے کٹکر ہلاک ہوگئی جبکہ ایک دیگر خاتون زخمی ہو گئی۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بیتیا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک دو خواتین ٹرین سے کٹکر شدید زخمی ہوگئیں۔انہیں مہارانی جانکی کنور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ،جہاں علاج کے دوران شیریا(19)کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں خواتین ریلوے لائن پار کر رہی تھیں اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔