لکھنؤ۔ سیاسی بیداری مہم اترپردیش کے سرپرست شکوہ آزاد اور ترجمان شاہ کار زیدی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی شناخت بدعنوانی کو لیکر ہوئی ہے نہ کہ ٹوپی کی وجہ سے۔ انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں عام آدمی کے ذریعہ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے اور ایک دوسرے کو ٹوپی پہنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی بھی ٹوپی پہنتے تھے لیکن انہوں نے کسی کو ٹوپی پہننے کیلئے مجبور نہیں کیا۔ جس کے سر پر ٹوپی پہنائی جا رہی ہے وہ سر جسم کا سب سے پاک اور صاف حصہ ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کے لوگ جھاڑو والا نشان ٹوپی پر بناکر ٹوپی پہننے کو مجبور کر رہے ہیں اس سلسلہ میں سیاسی بیداری مہم میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال کو ایک خط ارسال کر کے ٹوپی سے جھاڑو کے نشان کو ہٹانے کی اپیل کی ہے۔