مہوبا: اترپردیش میں مہوبا کے مہوب کنٹھ علاقے میں ایک نوجوان لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔
کلپہاڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دھننجے سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ مہوب کنٹھ تھانہ میں کل شام نوجوان لڑکی نے دو نوجوانوں کے خلاف آبروریزی کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ لڑکی کا الزام ہے کہ 8 جنوری کو جب وہ علاج کرانے کے بعد گاؤں جارہی تھ ی تبھی ستیہ پرکاش اور نندرام نے اسے پکڑ لیا اور اس کی آبروریزی کی۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر معاملہ درج کرادیا گیا ہے ۔ تفتیش میں بادی النظر میں معاملہ صحیح پایا گیا ہے ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے ۔