جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے.
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں.
اے ایف پی کے مطابق دھماکے جکارتہ میں واقع شاپنگ سینٹر سرینہ مال کے سامنے ہوئے جبکہ اقوام متحدہ کا دفتر بھی کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے.
جکارتہ میں موجود اقوام متحدہ کے علاقائی نمائندے جیریمی ڈوگلز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دھماکوں کی تصدیق کی.
دھماکوں کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ علاقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے.
فی الحال اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے.
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مرکز میں پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکوں کی جگہ کے نزدیک اقوام متحدہ کا دفتر بھی ہے ۔