لکھنؤ:اتر پردیش کی حکومت نے ریاست کے سات شہروں کو ‘‘ماڈل سیٹیز ’’کے طور پر تیار کرنے کے لئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست کے جن سات شہروں کو ماڈل سیٹیز کے طور پر تیار کیا جائے گاان میں ورنداون،مہوبا، چرکھاری، چترکوٹ،اجودھیا،فیض آباد ،اور سیتا پور شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے شہر کاری کی وجہ سے پیداہورہے مسئل کے حل کے لئے شہروں کو صاف اور محفوظ بنانے اور اس عمل کو مستقل طور پر برقرار رکھنے کے مقصد سے محدود وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے کم از کم وقت میں شہروں کی شکل و صورت میں زیادہ سے زیادہ بہتری لانے کے لئے ‘‘ماڈل سیٹیز’’کی ترقی کے لئے منصوبہ تیا ر کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ککہ شہرکاری کے پیش نظر ریاست کے سامنے غیر قانونی تجاوزات ،غیر قانونی کا لونیوں اور گندی بستیوں کی تعداد میں اضافہ ،بنیادی سہولیات کی کمی،ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ،گندگی اور ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ‘‘ماڈل سیٹیز’’کے پراجیکٹ کے تحت ٹریفک اور ٹرانسپورٹ میں بہتری،بنیادی ڈھانچوں کی سہولیات میں بہتری،تعلیمی اور صحت کی سہولیات میں بہتری ،ماحولیاتی تحفظ اور اس میں بہتری اور یادگار مقامات کی بہتری اور تحفظ وغیرہ کے کام کو یقینی بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈیویزنل کمشنراور ڈسٹرکٹ افسروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ منتخب شہروں میں سرگرم تنظیموں کے ذریعہ محکمہ منصوبہ بندی شہر اور گاؤں اور ان کے ڈیویزنل دفتروں سے رابطہ کرتے ہوئے تفصیلی پراجیکٹ رپورٹ(ڈی پی آر)تیار کئے جانے کی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے سفارشات کے ساتھ تجاویز جلد از جلدنوڈل محکمہ کو پیش کی جائے ۔