سون بھدر: اترپردیش میں بالیکا خوش حال پریوار یوجناکے تحت سرکاری اور حکومت سے اعانت یافتہ وومن پولی ٹکنک میں اب نیشنل چلڈرن ہیلتھ پروگرام بھی نافذ کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ محکمہ صحت کا یہ پروگرام سبھی بچوں کے حفظان صحت کے لئے چلایا جاتا ہے ۔ پولی ٹکنک میں بیشتر طالبات دسویں جماعت کے بعد داخلہ لیتی ہیں۔ اس وقت ایسی طالبات کی عمر 15سے 17سال کے درمیان ہوتی ہے ۔ذرائع نے بتا یاکہ اس پروگرام میں چار ڈی یعنی برتھ ڈیفیکٹ، ڈیھی شی اینسی، ڈیسیز اور ڈس ایبلٹی کا خیال رکھتے ہوئے طبی جانچ اور علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔