اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا ہے کہ شام میں بھکمری کو جنگی حربہ کے طور پر استعمال کرنے کو جرم مانا جائے گا۔مسٹر مون نے یہ بیان اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے مندایہ شہر مین بھکمری سے نمٹنے کے لئے بھیجے گئے راحت کے سامان کی دوسری کھیپ وہاں پہنچنے کے بعد آیا ہے انہوں نے کہا کہ باغیوں کے قبضہ والے شہر کے باشندوں کا سرکاری فوج نے محاصرہ کررکھا ہے ۔ انہیں امداد کی سخت ضرورت ہے ۔ وہاں غذائی اشیاء اور دوا و علاج کی شدید قلت ہے لوگ بھوکوں مررہے ہیں جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ بچوں کو دودھ بھی نہیں مل رہا ہے ۔ مسٹر مون نے کہا میں یہ واضح کردوں کہ بھکمری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کو جنگی جرائم مانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے وابستہ تمام فریق یہاں تک کہ شامی سرکار بھی یہ گناہ کررہی ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہے ۔ میڈیا میں مندایہ شہر میں لوگوں کی فاقہ کشی کی خبریں آنے کے بعد کل وہاں اقوام متحدہ کے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پہنچی اتوار کو تیسری کھیپ پہنچائی جائے گی۔