الہ آباد:شمالی ریلوے کے پریاگ ریلوے اسٹیشن پر 25جنوری سے چار ٹرینیں رکنے لگیں گی ۔ریلوے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسافروں کے مطالبہ کے پیش نظر پریاگ اسٹیشن پر کاماینی ،ساکیت ،گودان اور سارناتھ ایکسپریس کو ٹھہراؤ دینے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ذرائع نے کہا کہ ریلوے نے ممبئی جانے والی تین ٹرینیں گودان ،کاماینی اور ساکیت ایکسپریس اور درگ جانے والی سارناتھ ایکسپریس کا ٹھہراو پریاگ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے لئے نوٹیفیکیشن جلد ہی جاری کی جائے گی اور 25جنوری سے یہ سروس نافذ ہو جائے گی۔