بنگلور:آندھرا پردیش میں کام کرنے والے دو لوگوں بشمول ایک لیکچرار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ان لوگوں کے پاس سے کوبرا سانپ کا 400ملی لیٹر زہر اور320گرام ایفیڈرین نامی نشہ آور چیزبر آمد کی گئی ہے ۔گرفتار لوگوں کے نام ضمیر احمد (47)اور پیارے جان (70)بتائے گئے ہیں۔ضمیر آندھرا پردیش میں کپم کے آئی آر ایم کالج میں ریاضی کا لیکچرار ہے ۔حال ہی میں اس نے تروپتی کے رہنے والے ایک اسمگلر سے کوبرا سانپ کا 500گرام ا زہر اور 322گرام براؤن شوگرخریدہا تھا۔بنگلور کے مرکزی کرائم برانچ نے آج یہاں بتایا کہ وہ مبینہ طور پر اپنے کالج کے طلبہ سمیت نوجوانوں کو نشہ آور اشیا فراہم کرتا تھا۔