نیروبی:برونڈی کے دارالحکومت بجومبورا کے ایک ریسٹورینٹ پر بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔یہ اطلاع پولس نے دی ہے ۔
گزشتہ سال برونڈی کے صدر پیرے نکرنذیذاکے اپنی حکومت کی تیسری میعاد کے لئے متنازعہ ووٹنگ میں کامیاب ہونے کے بعد سے برونڈی ایک بحران کا سامنا کر رہا ہے ۔
اقوام متحدہ کے افسران کے مطابق یہ بحران ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہا ہے ۔
پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بویزا کے مضافات میں پیش آئے اس حملے میں ایک سینئیر پولس افسر ،ایک وکیل اور ایک پبلک سروینٹ کی موت ہوئی ہے ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائکل پر سوار تھے اور دھماکے کے بعد فرار ہوگئے ،انہوں نے مزید کہا کہ پولس نے ریسٹورینٹ پر حملہ کے بعد نکرنذیذا کے حامیوں کے لئے مشہور اس علاقے میں بہت سے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔