مراٹهی ساہتیہ سمیلن 2016 مورخہ 15 سے 18 جنوری پونہ میں اختتام پذیر ہوا.اس میں اسلامک مراٹهی پبلیکیشن ٹرسٹ IMPT کی جانب سے اسٹال لگائی گئی تھی.
اسٹال پر برادران وطن کا ازدہام رہا، لوگوں نے مراٹهی زبان میں کتابیں، قرآن اور اسکی تفسیر دیکه کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو ئے، اور مراٹهی قرآن مجید لازماً خریدے.الحمد للہ اب تک 2500 سے زائد قرآن مجید فروخت ہو ئے.
جماعت اسلامی پونہ اور جماعت اسلامی پمپری چنچوڑ اور ایس آئی او کے تقریباً 20 رفقاء اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے اور مراٹهی لٹریچر کو متعارف کرانے کا کام انجام دے رہے تھے.لوگوں کی اسلام کے تئیں کچھ جاننے کی خواہش کا اسی بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسلامک مراٹھی پبلیکیشن ٹرسٹ کے اسٹال سے ساری کتابیں ختم ہوگئیں اور بہت سے لوگوں نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے کہ انہیں بعد میں اسلام کے تعلق سے کتابیں اور کتابچہ بھیجا جائے ۔
عوام میں اسلام کے تئیں اس دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کچھ اور تنظیموں کو آگے آکر مراٹھی میں اسلامک لٹریچر کی اشاعت اوراسکی تقسیم کا کا دائرہ اور وسیع کرنا چاہئے ۔