میرٹھ:اتر پردیش میں میرٹھ کے کھرکھودا قصبے میں پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے لکڑی کے ایک تاجر کے گودام پر چھاپہ مارا اور تقریباً 1200 ٹن صندل کی لکڑی برآمد کی جس کی قیمت 10 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ ٹیم نے قصبہ کھرکھودا میں محی الدین پور شاہراہ پر واقع دہلی کے پیتم پورا کا باشندہ سچیت سنگھل کے گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گودام سے اسمگلنگ کرکے لائی گئی تقریباً 1200 ٹن صندل کی لکڑی برآمد کی جس کی مالیت بازارمیں تقریباً10 کروڑ روپیہ ہے ۔
پولیس نے گودام کے مالک سچیت سنگھل کے خلاف معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ گودام کو سیل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ تقریباً چھ ماہ پہلے ہریانہ پولیس نے بھی اسی گودام پر چھاپہ مارا تھا ۔ محی الدین پور شاہراہ پر یہ گودام 2012سے چل رہا ہے ۔