آگرہ: اتر پردیش میں آگرہ کی ایک عدالت نے ساڑھے 13 سال پہلے ایک عورت کے قتل کے معاملے میں باپ و بیٹے سمیت تین ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق جیت پور قصبہ کا باشندہ امیش بابو ، اس کے والد شو کمار شرما اور رویندر عرف کلو نے مکان پر قبضے کے تنازع کی وجہ سے 6 جون 2002 کو اپنی پڑوسن نہاریکا کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ معاملے کی سماعت کے بعد خصوصی جج اشونی ترپاٹھی نے عدالت میں ان تینوں کو قاتل قرار دیتے ہوئے کل شام عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔