سلطان پور:اترپردیش کے سلطان پور تھانہ دیہی علاقے میں چند افرادنے بلاک پرمکھ کی ممکنہ خاتون امیدوار راج کماری سونکر کو گولی مار دی ۔ انہیں شدید زخمی حالت میں لکھنؤ بھیجا گیا ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ دوبے پور گاؤں کے رہنے والی راج کماری سونکر کو ان کے گھر کے نزدیک چند نامعلوم افراد نے گولی مار دی اور فرار ہوگئے ۔ لواحقین انہیں پہلے سلطان پور ضلع اسپتال لے گئے جہاں تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ بھیج دیا۔ پولیس حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے ۔واضح رہے کہ راج کماری دوبے پور بلاک سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار کے طور پر بلاک پرمکھ کے الیکشن کی تیاری کررہی تھیں۔