لکھنؤ: وزیر اعظم نریندرمودی کے کل لکھنؤ اور وارانسی دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں۔مسٹر مودی کی سیکورٹی کیلئے اسنیپرس اور کمانڈو کے دستے کے علاوہ 10 ہزار پولیس جوان اور مرکزی سیکورٹی دستوں کی 25 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ریاست میں اگلے سال مجوزہ اسمبلی الیکشن کے باوجود مسٹر مودی اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں سے ملاقات نہیں کریں گے ۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جاوید احمد نے آج یہاں یو این آئی سے کہاکہ مسٹر مودی کے قیام کے دوران لکھنؤ اور وارانسی میں سیکورٹی کے جامع بندوبست کئے گئے ہیں۔ دونوں ہی شہروں میں سیکورٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج مشق بھی کی گئی۔